ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مفت بجلی منصوبے کے کون ہوں گے اہل ؟ کونسے چاہئے دستاویزات ؟ کیسے کرنا ہے رجسٹریشن ؟ مکمل تفصیلات

مفت بجلی منصوبے کے کون ہوں گے اہل ؟ کونسے چاہئے دستاویزات ؟ کیسے کرنا ہے رجسٹریشن ؟ مکمل تفصیلات

Fri, 09 Jun 2023 19:30:13    S.O. News Service

بھٹکل: 9؍جون(ایس اؤ نیوز ) ریاستی کانگریس حکومت کی جانب سےغریب عوام کےلئے مالی سطح پر کافی سہولت بخش 5 گیارنٹیوں کا نفاذ اسی جون کے مہینے سے ہونے جارہاہے۔ ان میں گھروں کو مفت  بجلی فراہمی کا ’’گرہہ جیوتی ‘‘ منصوبہ بھی ایک اہم منصوبہ ہے۔ اس تعلق سے کئی سارے سوالات اور پیچیدگیاں میڈیا اور سوشیل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جارہی ہیں۔ جب کہ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے واضح گائیڈ لائنس جاری کی گئی ہیں جو سوال جواب کی شکل میں ہیں۔ ساحل آن لائن کے قارئین کےلئے ہم یہاں انہی سوال جواب کو سہولت کے لئے پیش کررہےہیں۔

سوال 1:کیا میں ’’گرہہ جیوتی ‘‘ مفت بجلی منصوبے کےلئے اہل ہوں؟

جواب :ریاست کرناٹک کے  وہ تمام  لوگ جو اپنے گھروں میں بجلی استعمال کرتےہیں منصوبے کےاہل ہیں۔

سوال 2: ’’گرہہ جیوتی ‘‘ منصوبہ کیا ہے ؟ کسے کہتےہیں؟

جواب :’’گرہہ جیوتی ‘‘ منصوبہ ریاست کرناٹک کی حکومت کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ متعلقہ منصوبے کے ذریعے کرناٹک کے ہر گھر کو  200 یونٹ تک کی بجلی مفت میں فراہم کی جائے گی ۔

سوال3 :اس منصوبے سے استفادہ کےلئے مجھے کیا کرنا ہوگا؟

جواب:گرہہ جیوتی منصوبے سے استفادہ کےلئے ہر ایک گاہک کو ’’سیوا سندھو‘‘ نامی پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کرنی ہوگی۔ جس کا لنک بہت جلد دستیاب ہوگا۔ رجسٹریشن 15جون سے شروع ہوگی۔

سوال4 :گرہہ جیوتی منصوبہ کب سے نافذہوگا؟

جواب :جولائی 2023میں استعمال کی گئی بجلی کا بل اگست 2023میں ادا کیا جاتاہے ۔ تو اگست 2023سے یہ منصوبہ جاری ہوگا۔

سوال 5: گرہہ جیوتی منصوبہ کیسے اور   کہاں  دستیاب ہے ؟

جواب : یہ منصوبہ ریاستی حکومت کے ’’سیوا سندھو‘‘ نامی پورٹل پر دستیاب ہے، جہاں آپ مفت بجلی فراہمی کےلئے عرضی داخل کرسکتےہیں۔ اس کا لنک بہت جلد عام کیا جائےگا۔ منصوبے کےلئے رجسٹریشن 15جون سے شروع ہوگی ۔

سوال 6:کیا  گرہہ جیوتی منصوبہ Offlineبھی دستیاب ہے؟

جواب :جی ہاں ! یہ منصوبہ Offline بھی دستیاب ہے۔گھر میں بجلی استعمال کرنے والے تمام گاہکوں کو ’’گرام وَن۔ کرناٹکا وَن اور بنگلورو وَن‘‘ کے ذریعے بھی عرضی داخل کرنےکی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

سوال 7:گرہہ جیوتی منصوبے سے استفادہ کےلئے کونسے دستاویزات لازمی ہیں ؟

جواب :آدھار کارڈ نمبر، بجلی بل میں درج گاہک نمبر؍کرایہ دار کا اکاونٹ نمبر؍کرایہ دار کا معاہدہ (کرایہ دار ہوں تو)یا پھر متعلقہ پتہ والے کا ووٹر آئی ڈی ۔ یہ سب دستاویزات لازمی ہیں جنہیں رجسٹریشن کے دوران اپ لوڈ کرنا ہوگا۔

سوال 8:کیا  عرضی کے لئے مجھے فیس ادا کرنی ہوگی ؟

جواب :گرہہ جیوتی منصوبے کےلئے سیواسندھو پورٹل پر کوئی فیس نہیں  ہے۔

سوال 9:کیا مجھےجون مہینےکا بجلی بل ادا کرنا ہوگا؟

جواب :جی ہاں ! آپ کو جون مہینےکا بل ادا کرنا ہوگا۔ کیونکہ یہ منصوبہ جولائی 2023کے مہینےمیں استعمال کی جانےو الی بجلی کولاگو ہوگا۔ یکم اگست 2023اور اس کے بعد والے بل   کے لئے یہ اسکیم   قابل اطلاق ہوگی۔

سوال10: اگر میرے ایک سے زائد بجلی کنکشن ہیں تو کیامیں اس منصوبے کا اہل ہوں ؟

جواب : نہیں ۔ ایک گاہک صرف ایک میٹر کےلئے منصوبہ کا اہل ہوگا۔

سوال 11:پورٹل پر عرضی داخل کرنےکے بعد کیا مجھے رسید حاصل ہوگی ؟

جواب :جی ہاں ! سیوا سندھو پورٹل پر عرضی داخل کرنےکے بعد رجسٹرڈ ای میل ؍ ایس ایم ایس کے ذریعے رسید ارسال کی جائے گی۔

سوال 12:  گرہہ جیوتی منصوبے کےلئے عرضی داخل کرنے کے بعد  مجھے اس کا فائدہ کب سے حاصل ہوگا؟

جواب :جولائی 2023میں آپ کو جون 2023کا بل ادا کرنا ہوگا۔ منصوبہ کا فائدہ آپ کو اگست 2023کے بعد ہوگا۔ کیونکہ اگست میں جولائی مہینےمیں استعمال کی گئی بجلی اداکرنا ہوتا ہے تو آپ کو اگست 2023کے بعد ہی اس کا فائدہ ہوگا۔

سوال 13:میں ایک اپارٹمنٹ کا مالک ہوں۔ کیا میں اس منصوبے کا اہل ہوں ؟

جواب : جی ہاں ! اگر آپ کا میٹر نمبر الگ ہے تو آپ منصوبے سے استفادہ کےلئے عرضی داخل کرسکتےہیں۔

سوال 14:میں کرایے دارہوں ۔ بل گھر مالک کے نام سے آتاہے۔ کیا میں اس منصوبے کا اہل ہوں ؟

جواب :جی ہاں ! آدھار کارڈ نمبر ، بل میں درج گاہک نمبر؍ اکاؤنٹ نمبر ؍ کرایے کا معاہدہ اور ذاتی ہوتو متعلقہ پتہ نشان زد کرنےوالا ووٹر آئی ڈی سونپ کر منصوبے سے استفادہ کرسکتےہیں۔

سوال 15: منصوبے کے لئے کرایہ دارکے طورپر مجھے رجسٹریشن کےلئے کونسے دستاویزات درکار ہیں؟

جواب : کرایہ دار کا پتہ پیش کرنےو الے ثبوت کے ساتھ آپ رجسٹریشن کرسکتےہیں۔ متعلقہ منصوبے سے استفادہ کےلئے آدھار کارڈکے ساتھ کرایہ دار معاہدہ کا لیٹر سونپنا ہوگا۔

سوال 16: میں 2مہینے پہلے ہی گھر تبدیل کیاہوں ، کیا مجھے اس منصوبے کا فائدہ ملے گا؟

جواب : جی ہاں ! نئے کنکشن کےلئے بہت جلد اصول و ضوابط کیاکیا ہونگے انہیں شائع کیاجائے گا۔

سوال 17: میں ایک دکان کا مالک ہوں، کیا میں بھی اس منصوبے سے استفادہ کےلئے عرضی داخل کرسکتاہوں؟

جواب : نہیں ، یہ منصوبہ صرف گھروں میں استعمال ہونے والی بجلی کےلئے ہے۔

سوال 18:میں کتنے یونٹ تک مفت بجلی استعمال کرسکتاہوں ؟ کیا میں ایک مہینےکےلئے 200یونٹ بجلی استعمال کرسکتاہوں ؟

جواب :سال 2022-23میں استعمال کی جانے والی بجلی کی شرح +10%اضافی (دونوں جمع کرنے کے بعد کل 200یونٹ کے اندر ہونے چاہئے ) اس طرح شرح کی بنیاد پر حساب لگایاجائے گا۔

سوال 19: میں بجلی بل اکاؤنٹ کا نمبر کہاں تلاش کروں ؟

جواب : آپ کو ہرماہ دئیے جانے والے بجلی بل میں اکاؤنٹ نمبر درج رہتاہے۔

سوال 20:کیا اس منصوبے سے استفادہ کےلئے اکاؤنٹ نمبر کے ساتھ آدھارکارڈ لنک کرنا لازمی ہے؟

جواب : جی! بجلی گاہک نمبر ؍اکاؤنٹ نمبر کے ساتھ آدھار کارڈ کا لنک کرنا لازمی ہے۔

سوال 21:میرا آدھار کارڈ ریاست کرناٹک سے باہر رجسٹریشن ہواہے۔ کیامیں اس منصوبے کا اہل ہوں ؟

جواب : جی ہاں ! آپ کرناٹک میں رہائش پذیر ہیں اس کا کوئی ثبوت پیش کرتےہوئے اس منصوبے سے استفادہ کرسکتےہیں؟

سوال 22:اگر میرا بجلی بل باقی ہے توکیامیں اس منصوبے سے استفادہ کرسکتاہوں ؟

جواب : جی ہاں ! لیکن 30جون تک بقیہ بل اگلے تین مہینوں میں آپ کو لازماً ادا کرنا ہوگا۔ اگر ادا نہیں کریں گے تو بجلی کنکشن کاٹ دیا جائے گا۔

سوال 23: اگر میں اس منصوبے کا اہل ہونےکے بعد طئےشدہ مفت بجلی یونٹ سے  زائد یونٹ استعمال کرتاہوں تو  مجھے پتا ہے کہ مجھے استعمال کردہ  زائد یونٹ کا بل اداکرنا ہے۔ لیکن اگر میں نے متعلقہ زائد بل ادا نہیں کیا تو کیامجھے اس منصوبے سے باہر کیا جائے گا؟

جواب :نہیں۔ زائد بقیہ بل  ادا نہیں کریں گے تو بجلی کنکشن کاٹ دیں گے۔ زائدبقیہ بل ادا کرنے کے بعد دوبارہ آپ منصوبے سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

سوال 24:اگر بجلی کا بل کا میرے مرحوم باپ کے نام آتاہے ؟ اس کے لئےکیا  میں  عرضی داخل کرسکتاہوں ؟

جواب :آپ کو بجلی کنکشن اپنے نام منتقل کرنا ہوگا۔ اس کے بعد ہی اس منصوبے کےلئے آپ اہل ہونگے۔ ہر ایک سب زون کے ’جن سنہی‘ بجلی خدمات کاؤنٹر پر نام کی تبدیلی و منتقلی کی سہولت فراہم ہے۔

سوال 25:میرا ماہانہ بجلی  کا استعمال 200یونٹ سے زیادہ ہوتاہے تو کیا مجھے پورا بل ادا کرنا ہوگا؟

جواب : جی ہاں ! اس متعلقہ مہینے کےلئے آپ کو پورا بل ادا کرنا ہوگا۔

سوال 26:میرے گھر میں بجلی کا استعمال مفت یونٹ سے کم ہوتاہے تو بل کی قیمت کیا ہوگی ؟

جواب :آپ اگر اپنے گھر میں طئے شدہ مفت یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتےہیں تو آپ ’’صفر‘‘ بل پائیں گے ۔


Share: